آسام میں اپوزیشن پارٹی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی
ایف) کے ممبراسمبلی امين الاسلام کو اسمبلی سےتین دنوں کے لئے معطل کردیا
گیا ہے۔اسمبلی کی کارروائی سوشل میڈیا پر براہ راست
ٹیلی کاسٹ کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔اسمبلی اسپیکر هتیندر ناتھ گوسوامي اسمبلی کی تادیبی کمیٹی کی سفارش پر
مسٹر امین الاسلام کو معطل کیا ہے جبکہ مسٹر امین خود بھی تادیبی کمیٹی کے
رکن ہیں۔